ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ 28جون کو صدارتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ' ٹرن آئوٹ' ہونا چاہیے۔ عرب میڈیا کے مطابق منگل کے روز عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دشمن پر فتح پانے کے لیے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے جانا ضروری ہے۔خامنہ ای نے اس امر کی مذمت بھی کی کہ بعض سیاستدان کہتے ہیں کہ امریکہ کی طرف سے سب اچھا ہی آتا ہے،علی خامنہ نے کہا کہ ایرانی انقلاب کا مخالف ہمارے اسلامی نظام کا مخالف ہے ، ایسا شخص ایران اور ایرانی عوام کے لیے مفید نہیں ہو سکتا ،نہ ہی کوئی ایسا فرد جو امریکہ کے ساتھ جڑا ہوا ہو اور یہ سوچتا ہوا کہ امریکہ کے بغیر ملک آگے بڑھ ہی نہیں سکتا ہے۔ ایسا شخص آپ عوام کے لیے کام کا نہیں ہو سکتا ہے۔علی خامنہ ای کی تقریر کے دوران مجمعے کی طرف سے اونچی آواز میں' مرگ بر امریکہ۔ مرگ بر اسرائیل کے نعرے گونجتے رہے۔ واضح رہے وہ شیعہ تہوار یوم غدیر کے موقع پر عوام سے خطاب کر رہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی