امریکہ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز خطے میں بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکہ مصر اور اسرائیل کے ساتھ مل کر غزہ میں امداد کی ترسیل کے لیے محفوظ راہداری کھولنے کے لیے کام کر رہا ہے،امریکی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ واشنگٹن کو ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں کہ علاقائی ممالک اسرائیل میں حماس کی کارروائی میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں،امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس برائون نے برسلز میں نیٹو کے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ میں نے ایسے کوئی اشارے نہیں دیکھے کہ اسرائیل کو نقصان پہنچانے میں اضافی ممالک شریک ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی