i بین اقوامی

دوران حج معمول سے زیادہ گرمی پڑنے کا امکان ہے، موسمیاتی مرکزسعودی عربتازترین

June 05, 2024

سعودی عرب نے خبر دار کیا ہے کہ اس سال حج کے دنوں میں گرمی کی شدت معمول سے زیادہ ہو گی، یہ بات عازمین حج کو بتائی گئی ہے تاکہ وہ گرمی سے بچائو کے لیے خود کو تیار رکھیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق حج کے دنوں میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تک جا سکتا ہے۔ پچھلے سال حج سیزن میں اس درجہ حرات کی وجہ سے لو لگنے اور 'ہیٹ سٹروک' کے ہزاروں کیس دیکھنے میں آئے تھے۔محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام کے مطابق رواں سال پچھلے سال کے مقابلے میں درجہ حرارت ایک سے ڈیڑھ سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتاہے ، یہ صورت حال مکہ اور مدینہ دونوں جگہوں پر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہوا میں متوقع طور نمی کا تناسب 25فیصد بتایا جارہا ہے، بارش ہونے کا امکان صفر ہے جبکہ درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی