امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دو ماہ کے دوران حوثیوں کے لیے ایرانی اسلحے کی سمگلنگ کی 4کارروائیوں کو ناکام بنا دیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کوریلا نے یمنی سکیورٹی کی تعریف کی کہ حوثیوں کے لیے لے جائے جانے والے 100ڈرون انجن قبضے میں لیے تھے،سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا کہ کوریلا نے یمنی فوج کے چیف آف سٹاف صغیر بن عزیز کے ساتھ فون کال کے دوران مشرق وسطی کی سلامتی کے لیے قیادت کے مستقل عزم کا اعادہ کیا،بیان میں سینٹرل کمانڈ کے ترجمان جو بکینو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس قسم کا سکیورٹی آپریشن علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی