i بین اقوامی

دنیا نئے سال میں اتحاد اور امید کا دامن تھامے رکھے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہتازترین

December 30, 2023

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نئے سال کی آمد کے موقع پر جاری پیغام میں گزشتہ سال کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والے سال میں اتحاد اور امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 2023بہت زیادہ مشکلات، تشدد اورماحولیاتی افراتفری کا سال رہا ہے، انسانیت درد میں مبتلا ہے اور ہمارا سیارہ زمین خطرے میں ہے جبکہ 2023گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا،انتونیوگوتریس نے کہا کہ مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا 2024کو اعتماد کی تعمیر نو اور امید کی بحالی کے لئے وقف کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی