افریقی ملک کیمرون میں دنیا کے سب سے بڑے مینڈک گولیاتھ کی نسل کو بچانے کیلئے مہم کا آغاز کردیا گیا،برطانوی میڈیا کے مطابق کچھ دہائیوں قبل گولیاتھ نامی مینڈک کی نسل کو غذا کیلئے شکار کیا جاتا تھا ساتھ ہی ان کی تجارت بھی کی جاتی تھی تاہم دریا اور جھرنوں کی تعداد میں کمی کے باعث اب یہ نسل خطرے سے دوچار ہے،کیمرون کی نیشنل این جی او کیمرون وائلڈ لائف کنزرویٹو سوسائٹی کے اہلکار کے مطابق انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے مینڈک گولیاتھ کو بچانے کا بیڑا اٹھایا ہے،تنظیم کے رکن کیڈرک فوگوان کیمطابق انہوں نے جب پہلی بار اس مینڈک کا شکار کیا تب انہیں اس کی خصوصیات کا اندازہ ہوا ،اس مینڈک کی جسامت ایک بلی جتنی بڑی ہے اور پکڑنے میں یہ ایک انسان کے بچے جتنا وزنی ہے،تنظیم کا کہنا تھاکہ انہوں نے معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل کو بچانے کیلئے ایک پراجیکٹ تشکیل دیا ہے جس کے تحت دنیا کے سب سے بڑے مینڈک کو بچانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی