سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق دنیا بھر سے دو لاکھ سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں،جاری کردہ اعداوشمار کیمطابق حج سیزن کے آغاز سے اب تک دولاکھ سے زیادہ حج زائرین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 25ہزارحج زائرین امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ جبکہ 7ہزار سے زیادہ زمینی راستے سے مدینہ پہنچے ہیں،مدینہ پہنچنے والوں میں سے سب سے زیادہ حج زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ اس حوالہ سے بھارت دوسرے ، پاکستان تیسرے اور بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر ہے،واضح رہے کہ 20ہزار سے زیادہ حج زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی