i بین اقوامی

دہلی کے وزیراعلی کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد، تہار جیل منتقلتازترین

June 03, 2024

وزیراعلی دہلی پھر سلاخوں کے پیچھے چلے گئے، بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کیجری وا ل کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔دہلی کے وزیراعلی تہار جیل منتقل کر دیئے گئے، جیل جانے سے قبل کیجری وال کی والدین اور بچوں سے بھی ملاقات ہوئی، دہلی میں راج گھاٹ کا دورہ بھی کیا، جیل سے حکومتی امور چلانے کیلئے جلد عدالت میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا۔اروند کیجری وال دہلی ایکسائز کیس میں انتخابی مہم کی وجہ سے یکم جون تک ضمانت پر تھے، کیجری وال نے خراب صحت کی بنیاد پر ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جسے سپریم کورٹ نے رد کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی