i بین اقوامی

دبئی،پاکستانی اور بھارتی شہری کو 70 کلو منشیات اسمگلنگ کیس میں عمر قید،2 لاکھ درہم جرمانہ عائدتازترین

December 21, 2024

دبئی میں بھاری مقدار میں غیر قانونی منشیات چوری کرنے کے جرم میں دو افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔ عرب اخبار کے مطابق رواں برس 29 مارچ کو دبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بھارت سے آنے والے ایک شخص کو مشکوک کھیپ کیساتھ پکڑا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک کسٹم انسپکٹر نے ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران باقاعدہ چار ڈبوں میں کچھ غیر معمولی چیز دیکھی۔مشکوک باکسز کی تلاشی لی گئی تو اس میں اہلکاروں کو (Nervigesic) نامی دوا کے 148,380 کیپسول ملے،جن کا کل وزن 71.52 کلو گرام تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شپنگ کمپنی کے ایک شخص جس کا تعلق بھارت سے بتایا گیا جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے کہا کہ وہ دو ملزمان میں سے ایک کی ہدایات پر عمل کر رہا ہے۔ دوران تفتیش بھارتی شخص نے دعوی کیا کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ کام کرتا تھا، جس نے ملک سے باہر سے شپمنٹ کا آرڈر دیا تھا۔ جب پاکستانی ملزم سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ اسمگلنگ کی کارروائی میں ملوث تھا۔عدالت میں دونوں افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے ملک میں غیر قانونی منشیات چھپ کر فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم دونوں ملزمان کی جانب سے الزامات سے انکار کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شپنگ کمپنی کے نمائندے کو جسے شپمنٹ کلیئر کرنے کے لیے پہلے روکا گیا تھا اسے عدالت نے بے گناہ پایا۔ کیونکہ وہ نہیں جانتا تھا کہ کھیپ میں کیا رکھا تھا اور وہ صرف اپنا کام کر رہا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے اسے بری کر دیا۔تاہم عدالت نے فیصلہ کیا کہ باقی دو افراد کو مجرم قرار دینے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔ ان دونوں افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، ساتھ ہی 2 لاکھ درہم جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی