دبئی کی عدالت نے ایک خاتون پر الزام ثابت ہونے پر اسے کڑی سزا سنا دی گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق 20اگست 2022کو خاتون نے اپنے اپارٹمنٹ میں بوائے فرینڈ پر چاکو سے حملہ کیا تھا، کیس چلنے کے بعد دبئی کی عدالت نے خاتون کو 6ماہ قید کی سزا سنائی ہے، خاتون کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے، جبکہ زخمی ہونے والا نوجوان عرب ملک سے تعلق رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے روز کچن میں بوائے فرینڈ کو فون میں مشغول دیکھاجس پر مبینہ طور پر خاتون کو شک ہوا کہ وہ کسی اور لڑکی سے بات چیت کر رہا ہے۔ جبکہ وائس چیٹ پر خاتون کی آواز سنے جانے کا بھی الزام عائد کیا،تاہم جب جب خاتون کی جانب سے وائس چیٹ سے متعلق سوال کیا، تو نوجوان نے جواب نہیں دیا، جس پر خاتون نے نوجوان سے فون مانگنے کا مطالبہ کیا تاکہ اسے چیک کر سکے،انکار پر خاتون کی جانب سے زبردستی کوشش کی گئی، جو کہ ناکام رہی، جس پر خاتون نے پاس رکھے چاکو کی مدد سے فون لینے کی کوشش کی گئی،اسی دوران چاکو نوجوان کی آنکھ کے اوپر لگا، جبکہ چاکو چھیننے کے دوران ہی خاتون نے 3مرتبہ نوجوان کو چاکو کا وار کر کے زخمی کر دیا،اگرچہ بھاگنے کی کوشش کی، تاہم نوجوان کچن سے نکل کر باتھ روم میں گر پڑا، جبکہ پولیس کو بھی اطلاع دے دی، جس پر امدادی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔نوجوان کو راشد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جبکہم میڈیکل رپورٹ کے مطابق نوجوان کا سینہ اور بایاں ہاتھ چاکو کے وار سے زخم ہو گیا تھا۔دوسری جانب فارنزک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوگئی تھی کہ سینے پر لگنے والا چاکو جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا، جس کے باعث خون ضائع ہوا۔جبکہ خاتون کی جانب سے نوجوان کو مارنے کے الزامات کو بھی قبول کرتے ہوئے وضاحت دی کہ اس کا مقصد بوائے فرینڈ کو قتل کرنا نہیں تھا، مگر وہ اپنے آپ کو نوجوان کے تشدد سے بچانا چاہ رہی تھی۔خاتون کی جانب سے تحقیقاتی اداروں اور عدالت میں بھی ایک ہی جواب دیا، جس پر وہ قائم رہی، جبکہ عدالت کی جانب سے خاتون کے خلاف الزام ثابت ہونے پر 6ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ سزا مکمل کرنے کے بعد خاتون کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی