دبئی میں نوکری کا جھانسہ دینے والے چار افراد کو تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں واٹس ایپ پر پارٹ ٹائم جعلی نوکری کا جھانسہ دینے والے 4ملزمان کو دبئی پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا، ملزمان نوکری کی پیشکش کے لیے شہریوں سے رقم وصول کرتے تھے،رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ جعلی نوکری کا جھانسہ دینے والے گروپ نے واٹس ایپ پر ایک خاتون کو نوکری کا جعلی اشتہار بھیجا۔ ملزمان نے خاتون سے نوکری کے لیے رقم مانگی اور کہا کہ اسے دوگنا کردیں گے، تاہم ملزمان نے رقم واپس نہ لوٹائی،دبئی عدالت کی جانب سے ملزمان کو جعلی نوکری کا جھانسہ اور دھوکہ دہی کے جرم میں انہیں قید کی سزا سنائی، جس کے بعد انہیں ملک بدر بھی کیا جائے گا،دبئی حکام نے شہریوں کو اس طرح کے دھوکے بازی کے پیغامات سے محتاط رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسے موقع پر وہ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی