مغربی سوڈان میں شمالی دارفور ریاست میں واقع فشیر پناہ گزین کیمپ پر قوت الحرکہ کے توپ خانے کے حملوں میں 25افراد ہلاک اور 40زخمی ہوگئے، وزارت صحت کے اہلکار ابراہیم حاتر نے کہا کہ قوت الحرکہ نے توپ خانے سے ابو شوک پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جہاں تقریبا 400ہزار بے گھر لوگ رہتے ہیں، اس بمباری میں 25افراد ہلاک اور 40زخمی ہوئے،سوڈان میں فوج اور قوت الحرکہ کے درمیان اقتدار کی کشمکش عمر البشیر کی 30سالہ حکمرانی کو 2019میں عوامی بغاوت کے ذریعے ختم کرنے کے بعد عام شہریوں کی شمولیت سے قائم ہونے والی حکومت کے خلاف 500روز سے جاری ہے،اقوام متحدہ کے مطابق، سوڈان میں تنازعات کے نتیجے میں 18800سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، تقریبا 10ملین لوگ بے گھر ہوئے اور 25ملین سے زائد افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جہاں دنیا کا سب سے بڑا بھوک کا بحران ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی