i بین اقوامی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نجیہہ علوی اور عائشہ امجد پر جرمانہتازترین

July 09, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی ویمنز کرکٹ یونیورسٹی ٹورنامنٹ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے کے بعد ایل سی ڈبلیو یو کی دو کھلاڑیوں عائشہ امجد اور نجیہہ علوی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔یہ ٹورنامنٹ 28مئی سے 3جون تک منعقد ہوا تھا۔دونوں کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم میں پیش آنے والا واقعہ پی سی بی کی توجہ میں آنے کے بعد پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے واقعہ کی تحقیقات اور کھلاڑیوں کے انٹرویو کے بعد اپنا فیصلے کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی