ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا ہے کہ چند روز میں سعودی عرب اور ایران میں ایک دوسرے کے سفارتخانے پھر سے کھول دیئے جائیں گے۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ریاض اور تہران میں سفارتخانے پھر سے کھولے جارہے ہیں، تاہم انہوں نے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ ایران اور سعودی عرب نے گزشتہ ماہ چین کی ثالثی میں سفارتی مشن بحال کرنے کا تاریخ ساز معاہدہ کیا تھا، جس پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کئی دہائیوں سے منقطع تھے تاہم طویل عرصہ بعد ایک بار پھر دونوں ممالک باہمی تعلقات کی بحالی پر متفق ہوگئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی