i بین اقوامی

چین،شین ژو-16 عملہ خلائی جہاز سے باہر سرگرمیاں انجام د ینے کے لئے تیارتازترین

July 20, 2023

چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژو۔ 16 کا عملہ آئندہ چند روز میں خلائی گاڑی سے باہر اپنی پہلی سرگرمیاں (ای وی اے)انجام د ے گا۔ چائنہ مینڈ خلائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شین ژو -16 کا عملہ تین شعبوں کے ماہر خلابازوں پر مشتمل ہے جن میں کمانڈر، فلائٹ انجینئر اور پے لوڈ ایکسپرٹ شامل ہیں۔ یہ 30 مئی کو خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے کے بعد 51 دن سے مدار میں ہیں۔ عملے نے لائف ایکولوجی اور مائیکرو گریویٹی انوائرنمنٹ فزکس جیسے شعبوں میں خلائی سائنس تجربات کئے ہیں اور مینگ تیان لیب ماڈیول کے علاوہ خلائی اسٹیشن کے الیکٹرک پروپلشن سسٹم کے گیس سیلنڈرز پر آلہ نصب کیا ہے جو خلائی تابکاری حیاتیات کے تجربات انجام دے گا۔ چائنہ مینڈ خلائی ایجنسی کے مطابق خلابازوں کا مدار میں طویل مدتی صحت مند قیام یقینی بنانے میں ریڈی ایشن بائیولوجی اثرات کا تجربہ بہت اہم ہے۔ یہ چاند پر اترنے کے چینی عملے کے منصوبے کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب خلائی اسٹیشن کی مدار میں طویل مدت تک دیکھ بھال کرنے والے برقی پروپیلنٹ کی بحالی مکمل کرنے اور اس کی فعالیت کو زیادہ باکفایت اور مئوثر بنانے کے لئے "گیس ایکسچینج" طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔ یہ برقی پروپلشن سسٹم میں گیس سیلنڈرز کی تنصیب کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ چائنہ مینڈ خلائی ایجنسی نے بتایا کہ شین ژو۔ 16 کا عملہ اچھی حالت میں ہے اور خلائی اسٹیشن کا نظام مستحکم طریقے سے کام کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی