چین کی ریاستی کونسل نے ایک ورکنگ ٹیم سیچھوان بھیجی ہے جو وہاں امداد اور ریلیف کے کاموں میں رہنمائی کرے گی، واضح رہے کہ چین کا شمال مغربی صوبہ سیچھوان 6.8 شدت کے زلزلہ سے متاثر ہوا ہے۔ ریاستی کونسل کے زلزلے سے نجات کے ہیڈ کوارٹر کی ٹیم وزارت ہنگامی انتظامات ، وزارت عوامی تحفظ ، قومی صحت کمیشن اور دیگر اداروں کے ارکان پر مشتمل ہے۔ تباہی کی شدت کو دیکھتے ہوئے ریاستی کونسل کے زلزلے سے نجات کے ہیڈ کوارٹر کے دفتر اور وزارت ہنگامی انتظامات نے نے زلزلے بارے ہنگامی ردعمل کو دوسرے درجے تک بڑھادیا ہے جو چین کے 4 سطح پر مبنی ہنگامی ردعمل میں دوسری سب سے بڑی سطح ہے۔ چین کے قومی کمیشن برائے تحفیف آفات اور وزارت ہنگامی انتظامات نے بھی قومی آفات کے ردعمل کو تیسرے درجے تک بڑھادیا ہے۔ پیر کی شب 8 بجکر 30 منٹ تک زلزلے سے 46 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہوگئے تھے۔ لوڈنگ کاؤنٹی میں زلزلہ پیر کی دوپہر 12 بجکر 52 منٹ پر آیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی