i بین اقوامی

چین،ریاستی کونسل کی جانب سے تقرریاں اور برطرفیتازترین

July 24, 2024

چین کی ریاستی کونسل نے متعدد عہدیداروں کی تقرری کی اور کچھ کو عہدوں سے ہٹادیا ہے۔ گوتِنگ تِنگ کو نائب وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے جو اس سے قبل نائب وزیر تجارت کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھی۔ سونگ شان یون کو چائنہ موسمیاتی انتظامیہ کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقررکیا گیا ہے۔ ژانگ چھن کی تقرری چین کی زلزلہ انتظامیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پرکی گئی ہے۔ لیو ژین گو بزرگی سے متعلق چین کی قومی کمیٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔ ژو ژونگ منگ کو نائب وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ لی یی فی کوسنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے سیاسی کمشنر اور چائنہ سنکیانگ گروپ کے چیئرمین کیعہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی