i بین اقوامی

چینی صدر شی کا شنگھائی تعاون تنظیم کے گرین ڈیویلپمنٹ فورم کے نام تہنیتی خطتازترین

July 08, 2024

چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے گرین ڈیویلپمنٹ فورم کے نام مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ صدر شی نے نشاندہی کی کہ ماحول کا تحفظ کرنا اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دینا ایس سی او ممالک کا اتفاق رائے ہے۔ چین صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں کے فلسفے پر پرعزم ہے اور حالیہ سالوں میں اس نے بہتر پیداوار، اعلی معیار زندگی اور صحت مند ماحولیاتی نظام پر مشتمل مستحکم ترقی کے نمونے پر غیرمتزلزل پیشرفت کی ہے جس سے خوبصورت چین کی تعمیر میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اس فورم کے ذریعے ماحول دوست ترقی کے شعبے میں تمام پارٹیوں کیساتھ روابط اور تعاون کو مضبوط کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ تمام ممالک کی پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے ایس سی او کو نئی اقسام کے عالمی تعلقات اور علاقائی تعاون کیلئے نمونہ قرار دیتے ہوئے نشاندہی کی چین نے حال ہی میں ایس سی او کی گردشی صدارت سنبھالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین شنگھائی روح کو آگے بڑھانے، اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنے ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے،مشترکہ ترقی کا نیا باب لکھنے اور مشترکہ مستقبل پر مبنی مزید قریبی ایس سی او برادری کی تعمیر کیلئے تمام پارٹیوں کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔ ایس سی او ممالک کا گرین ڈیولپمنٹ فورم پیر کو چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے ساحلی شہر چھنگ ڈؤا میں شروع ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی