i بین اقوامی

چینی صدر شی جن پھنگ کی کرغز ہم منصب سے ملاقاتتازترین

May 18, 2023

چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعرات کے روز چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں کرغز صدر سردار جباروف سے بات چیت کی ہے۔ کرغز صدر چین ۔وسط ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت اور سرکاری دورے پر چین میں ہیں۔ چینی صدر نے کرغز ہم منصب جباروف کو سربراہی اجلاس اور سرکاری دورے پر چین میں خوش آمدید کہا ۔ صدر شی نے گزشتہ برس ہونے والی اپنی دو ملاقاتوں کا ذکر کیا جن میں چین۔کرغزستان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر اہم مشترکہ سمجھ بوجھ پیدا ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ افہام و تفہیم کو مئوثر انداز سے نافذ کیا جارہا ہے جس سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط رفتارمل رہی ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ جباروف عہدہ سنبھالنے کے بعد سے معیشت کی ترقی، لوگوں کی فلاح و بہبود بہتر بنانے اور مختلف سیاسی قوتوں کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے انتھک کام کررہے ہیں جس میں انہیں کرغز عوام کا تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جباروف کی قیادت میں کرغزستان تمام شعبوں میں نئی پیشرفت حاصل کرے گا۔ چین ۔کرغزستان تعلقات کے 31 برس کا ذکر کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین کرغزستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ اچھے ہمسائے اور مشترکہ خوشحالی اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ کرغزستان معاشرے کی تعمیر، تمام جہتوں میں تعاون اور دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ لیا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی