کے صدر شی جن پھنگ نے چین کی جدیدیت کو درست طریقے سے سمجھنے اور بھرپور انداز میں آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی (نیشنل اکیڈمی آف گورننس)کے پارٹی اسکول میں ایک مطالعاتی سیشن سے افتتاحی خطاب میں کہی۔اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے نومنتخب اور متبادل ارکان کے علاوہ صوبائی اور وزارتی سطح کے اہم عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی