چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی اسٹریٹجک رہنمائی میں حالیہ برسوں میں چین ۔ قطر تعلقات میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے۔لی نے کہا کہ گزشتہ برس دسمبر میں چینی صدر شی اور امیر قطر نے پہلے چین ۔ عرب ممالک کے سربراہ اجلاس میں ایک کامیاب ملاقات کی تھی اور چین۔ قطر تعلقات کی ترقی کے اگلے مرحلے پر نئے اور اہم اتفاق رائے پر پہنچے تھے۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ چینی حکومت چین ۔ قطر تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد اور چین ۔ قطر اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیشرفت پر زور دینے کے لئے قطری فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی