i بین اقوامی

چینی وزیر خارجہ کی اپنے فرانسیسی ہم منصب سے فون پر بات چیتتازترین

November 02, 2022

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے فرانس کی وزیر برائے یورپ اور امور خارجہ کیتھرین کولونا کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے ۔وانگ نے اس بات چیت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شی جن پھنگ کا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر متفقہ انتخاب توقعات کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی مشترکہ خواہش ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ چین کا دیوہیکل جہاز اپنے راستے پر گامزن رہے گا اور حقائق کا ادراک کرتے ہوئے کامیابیوں سے ہمکنار ہوگا۔وانگ نے کہا کہ کانگریس نے چین کی مستقبل کی ترقی کے حوالے سے ایک خاکہ تیار کیا ہے جس سے ایک غیر مستحکم دنیا میں اہم یقین پیدا کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس نے چین کی امن کی آزاد خارجہ پالیسی اور عالمی امن کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے، جو بین الاقوامی برادری کو عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مستحکم مثبت توانائی فراہم کرے گا۔وانگ نے کہا کہ چین نے فرانس اور یورپ کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھا ہے اور چین۔

یورپی یونین جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ چین اور فرانس کے درمیان تزویراتی ہم آہنگی اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور فرانس کو مشترکہ طور پر دونوں ملکوں کے مابین اعلی سطح کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کی منصوبہ بندی اور خاکہ بنانا چاہیے تاکہ دوطرفہ تعلقات کے نئے امکانات کھولے جاسکیں۔اس موقع پر کولونا نے کہا کہ فرانس اور چین نے ہمیشہ عالمی امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر باہمی اعتماد اور تعاون کو برقرار رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانس مشترکہ مفادات کو وسعت دینے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ اعلی سطح کے قریبی تبادلوں اور تفصیلی رابطے کی امید رکھتا ہے۔فریقین نے یوکرین، جزیرہ نما کوریا کی صورتحال اور مشترکہ تشویش کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی