چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے 17ویں سمر پیرا اولمپک گیمز میں شرکت کرنے والے والے ملکی دستے سے ملاقات کی۔بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وزیر اعظم لی نے پیرس پیرا اولمپکس میں شاندار کارکردگی پر پیرا اولمپئینز کو مبارکباد پیش کی جہاں چین گولڈ میڈل اور مجموعی طور پر میڈل ٹیبل دونوں میں سرفہرست رہا۔وزیراعظم نے ایتھلیٹس کی استقامت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیوں سے نہ صرف کھیلوں میں کامیابی ملی بلکہ ملک کا سر فخر سے بلند ہوا۔وزیر اعظم لی نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے لیے نہ صرف جسمانی طاقت اور مہارت کی ضرورت ہے بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس کے لیے قوت ارادی اور جذبہ ہونا چاہیے ۔لی نے کہا کہ چینی پیرا اولمپک وفد کی غیر معمولی کامیابیاں اس بات کا عکاس ہے کہ ملک کے معذور افراد کے لیے اقدامات میں نمیاں پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ملک اور اس کے عوام کو آپ پر فخر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی