i بین اقوامی

چینی وزیر اعظم کا اقتصادی عالمگیر یت کو برقرار رکھنے پر زورتازترین

June 20, 2023

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے جرمن تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اقتصادی عالمگیریت اور چین اور جرمنی کے درمیان ہمہ جہت تعاون کو برقرار رکھیں۔ جرمن کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ ایک سیمینار میں شرکت کرتے ہوئے لی نے کہا کہ کاروباری اداروں کو خطرے کی روک تھام کے معاملے میں مر کزی کردار ادا کر نا چاہئے اور خطرے کی روک تھام اور تعاون ایک دوسرے کے مخالف نہیں ہیں۔ انہوں نے باہمی انحصار کو عدم تحفظ سے تشبیہ دینے کے خلاف بھی متنبہ کیا۔ اجلاس میں سیمنز، ووکس ویگن، مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو، شیفلر، بی اے ایس ایف، کووسٹرو، واکر کیمی، مرک، ایس اے پی اور ایلینز سمیت جرمن کمپنیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ لی کی تجویز کے مطابق شرکا نے موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور سیاسی صورتحال، چین کی اقتصادی ترقی، مستقبل کی تکنیکی ترقی کے امکانات اور کچھ ممالک کی طرف سے شروع کردہ نام نہاد خطرے کو کم کرنے اور انحصار کی سطح کو کم کرنے بارے کھلا اور واضح تبادلہ خیال کیا۔ نمائندوں کی تقاریر سننے کے بعد لی نے کہا کہ آمنے سامنے بات چیت سے لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم اور اعتماد کو گہرا کیا جاسکتا ہے۔ لی نے کہا کہ افراتفری اور تبدیلی کی دنیا میں صورتحال جتنی سنجیدہ اور پیچیدہ ہوگی، غیر یقینی صورتحال کے درمیان پرسکون انداز میں سوچنا اور یقین کو سمجھنا اتنا ہی ضروری ہوگا ۔ انہوں نے معروضی قانون اور وقت کے بنیادی رجحان، خاص طور پر معاشی عالمگیریت کے تاریخی رجحان، چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے عمومی رجحان اور چین اور جرمنی کے درمیان ہمہ جہت تعاون کے عظیم رجحان پر فعال طور پر عمل کرنے پر زور دیا۔ لی نے کہا کہ مشکلات پر قابو پانے کے لیے اعتماد کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کھلے پن اور تعاون کے ذریعے عالمی معیشت کی بحالی کو تیز کرنے پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی