i بین اقوامی

چینی نا ئب وزیر اعظم کا چین-روس توانائی تعاون کو گہرا کر نے پر زورتازترین

November 30, 2022

چین کے نائب وزیر اعظم ہان ژینگ نے چوتھے چین۔ روس انرجی بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے ۔بیجنگ اور ماسکو میں آن لائن اورآف لائن منعقد ہونے والے اس فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہان نے چین۔ روس توانائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تین تجاویز پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی اور سماجی استحکام کے حصول کے لیے توانائی کی سلامتی ایک اہم بنیاد ہے۔دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین اور روس کے توانائی تعاون نے مسلسل ترقی کی ہے اورنئی کامیابیوں کا ایک سلسلہ حاصل کیا ہے۔عالمی توانائی کے نظام میں گہری تبدیلیوں اورصنعتی اورسپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کودرپیش بہت سے خطرات اور چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین وسائل کی ہم آہنگی اور پالیسی تعاون کو مستحکم بنانے، توانائی کی حفاظت اور فراہمی کو برقرار رکھے گا اورلوگوں کے لیے سردی کا موسم گرم بنانے کو یقینی بنائے گا ۔ہان نے کہا کہ چین اور روس کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والیاس اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں قریبی شراکت داری قائم کرنی چاہیے اور دونوں اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور عالمی توانائی کی سلامتی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنا چاہیے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی