چین کے صدر شی جن پھنگ نے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے راستے، نظریے، نظام اور ثقافت میں بچوں کا اعتماد پیدا کرنے کی مزید کوششوں پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات چین کی قومی مقننہ ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں صوبہ جیانگسو کے وفد کے اپنے ساتھی نائبین کے ساتھ تبادلہ خیال میں کہی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ نئے دور کے اساتذہ کو چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے فروغ اور سوشلسٹ مقاصد آگے بڑھانے کے لئے قابل نوجوانوں کی ایک نئی نسل تیار کرنے کی کوشش کرنی چا ہئیے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی تعلیم کو 5 ہزار سالہ چینی ثقافت سے اعلی مواد اخذ کرکے اسے مغربی تہذیب کی کامیابیوں میں شامل کرنا چا ہئیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی