چینی خوردہ فروشوں کے مابین ملک کی معاشی بحالی میں توسیع کے باعث کاروباری امکانات کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس (سی جی سی سی) کے مطابق چائنہ ریٹیل پرفارمنس انڈیکس مئی میں 51.1 فیصد رہا جو اپریل سے 0.3 فیصد پوائنٹس بڑھ کر مسلسل پانچ ماہ تک توسیعی زون میں رہا۔ 50سے اوپر ریڈنگ توسیع کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ 50 سے نیچے سکڑا کی عکاسی ہے۔ چیمبر نے کہا کہ سیاحت اور کیٹرنگ کے شعبوں میں عوامی اخراجات قابل ذکر طور پر بڑھے ہیں کیونکہ قومی سطح پر بحالی میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم مئی کی تعطیلات نے عملے اور اشیا کے بہا کو بھی فروغ دیا ہے۔ سی جی سی سی کے مطابق انڈیکس میں نمو مسلسل پرچون شعبہ میں بحالی اور خوردہ فروشوں کے درمیان مضبوط اعتماد کی نشاندہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی