چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی طاقت کو جمع کرے اور ملک کے مغربی خطے میں چینی جدیدیت آگے بڑھانے میں مثالی کردار ادا کرے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ شانشی کی صوبائی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ سننے کے دوران کہی۔ وہ چین ۔ وسط ایشیا سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہیں جو ان کی زیرصدارت صوبہ شانشی کے صدرمقام شی آن میں ہوگی۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے شانشی جاتے ہوئے چین کے شمالی صوبہ شنشی کے شہر یون چھینگ کا بھی دورہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی