i بین اقوامی

چین تمام ممالک کے ساتھ عالمی ترقیاتی اقدام پر تعاون کو مزید مضبوط کرے گا:ترجمانتازترین

September 21, 2024

چین نے کہا ہے کہ وہ اپنے عالمی ترقیاتی اقدام پر دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بناتے ہوئے چینی جدت سے پیدا ہونے والے ترقی کے مواقع کا اشتراک جاری اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے 2030 پر عمل درآمد کو تیز کرے گا۔وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں 100 سے زائد ممالک اور اقوام متحدہ سمیت متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے عالمی ترقیاتی اقدام کی حمایت اور اس میں حصہ لیا ہے۔ مزید برآں، 80 سے زائد ممالک عالمی ترقیاتی اقدام کے دوستوں کے گروپ میں شامل ہو چکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چین نے عالمی ترقی اور جنوب جنوب تعاون فنڈ قائم کیا ہے جس کے ذریعے 150 سے زائد منصوبوں کی اعانت کی گئی مزید برآں، گلوبل ڈویلپمنٹ پروموشن سینٹر کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کے مجوزہ عالمی ترقیاتی اقدام کے پیش کردہ مواقع اور فوائد دنیا کے ساتھ شیئر کیے جاتے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ عام اجلاس میں وزیر خارجہ وانگ یی تمام ممالک کے ساتھ ترقی اور تعاون کے علاوہ گلوبل ساوتھ کی ترقی اور احیا میں معاون محرکات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی