دسواں تیانجن بین الاقوامی ڈیزائن ویک چین کی شمالی میونسپلٹی تیانجن میں شروع ہوا جو ڈیزائن میں تعاون کا پلیٹ فارم ہے۔اس ایونٹ کا مقصد چین، فرانس اور اٹلی جیسے ممالک کے درمیان ثقافتی اور تخلیقی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ہفتہ بھر جاری رہنے والے ایونٹ کے دوران 16 نمائشیں منعقد کی جائیں گی جن میں ایک فرانسیسی طرز زندگی کی نمائش کے ساتھ ساتھ اطالوی مصنوعات کی ایک نمائش سمیت12 سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں نو منصوبوں پر دستخط کیے گئے جن میں اعلی درجے کے ہوٹلوں، فن کی تخلیق اور تعلیم کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔تیانجن انٹرنیشنل ڈیزائن ویک مسلسل نو سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں اٹلی، جرمنی، جاپان، ہالینڈ، فرانس اور بہت سے دوسرے ممالک کے شرکا کو راغب کیا گیا ہے۔اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں ڈیزائن کے شوقین اس ایونٹ میں آن لائن یا ذاتی طور پر شامل ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی