چین کے ثقافتی شعبے نے گزشتہ برس آمدنی کے اعتبار سے شرح نمو برقرار رکھی جبکہ نئے کاروباری ماڈلز نے زیادہ لچک کا مظاہرہ کیا۔ قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق گزشتہ برس اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 121.8 کھرب یوآن (تقریبا 18 کھرب امریکی ڈالرز) سے زائد رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.9 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2022 کے دوران ثقافتی مواد کی تیاری ، پیداوار اور نیوز انفارمیشن سروسز سمیت 9 میں سے 5 ذیلی شعبوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ثقافتی صنعت میں ابھرتے کاروباری ماڈلز میں لچک کا عمل جاری رہا ۔آپریٹنگ آمدن گزشتہ برس کی نسبت 5.3 فیصد بڑھ کر43.9 کھرب یوآن ہوگئی۔ ڈیجیٹل اشاعت اور تفریحی اسمارٹ ڈرون کی پیداوار جیسے ذیلی شعبوں میں اضافہ دو ہندسوں میں رہا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی