i بین اقوامی

چین ، ثقافتی ماحولیاتی تحفظ فہرست میں 5 نئے قومی سطح کے علاقے شاملتازترین

February 02, 2023

چین کے ثقافتی امور کے ریگو لیٹر نے حال ہی میں 5 ماحولیاتی تحفظ کے علاقوں کا قومی سطح کے ثقافتی ماحولیاتی تحفظ علاقوں کے طور پر اندارج کیا ہے۔وزارت ثقافت وسیاحت کے مطابق ان علاقوں میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ پر توجہ دی جائے گی ۔یہ علاقے چین کے جنوب مغربی صوبوں گوئی ژو، یون نان، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ ، شمال مغربی صوبہ شانشی اور شمالی صوبہ شنشی میں واقع ہیں۔وزارت تحفظ فہرست میں شامل ان علاقوں کی تعمیر اور انتظام کو مزید بہتر بنائے گی اور متعلقہ مقامی حکام سے بڑی حد تک مالی تعاون کرے گی۔اس کے ساتھ ان پر زور دیا جائے گا کہ وہ اپنے اخراجات کے پبلک فنانس بجٹس میں تعمیراتی رقم کو شامل کریں۔چین نے حالیہ برسوں میں قومی سطح کے ثقافتی ماحولیاتی تحفظ علاقوں کو منتخب کرنے اور اس کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے تاکہ ان علاقوں میں روایتی ثقافتوں کو فروغ دیا جاسکے جہاں غیر مادی ثقافتی ورثہ موجود ہے۔ان میں سے ابتدائی سات تحفظ علاقوں کا باضابطہ طور پر انداراج 2019 میں کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی