i بین اقوامی

چین ،صوبہ جیانگ سو کی بحری جہازوں کی برآمدی آمدنی میں پہلی ششماہی کے دوران زبردست اضافہتازترین

August 02, 2024

چین کیصوبیجیانگ سو میں بحری جہازوں کی برآمدی آمدن 2024 کے پہلے 6 ماہ میں 50.02 ارب یوان( تقریبا6.9 ارب ڈالر)رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 72.1 فیصد زائد ہے۔ نان جنگ کسٹم کے مطابق اس عرصے کے دوران صوبے کے بحری جہازوں کی برآمدی مالیت اس حوالے سے ملک کی مجموعی مالیت کا 34.1 فیصد رہی ۔ جیانگ سو نے بحری جہاز سازی کی صنعت کا ایک کلسٹر قائم کیا ہے جہاں اعلی درجے کے کروز لائنر،کارگو جہاز،رو -رو(رول -آن/رول-آف)جہاز،مائع قدرتی گیس نقل و حمل کرنے والے جہاز اورازخود بلند ہو نے والے ونڈ ٹربائن کی تنصیب کے جہازوں کی تیاری سمیت وسیع پیمانے پربحری جہاز تیار کئے جا رہے ہیں۔ کسٹم کے اعدادو شمار کے مطابق سال کی پہلی ششماہی میں صوبے کی کنٹینربحری جہازوں،مائع اشیا لے جانے والے جہازوں اور بلک کیرئیربحری جہازوں کی برآمد میں بالترتیب 153 فیصد،77 فیصد اور 32.3فیصد اضافہ ہوا ۔ جیانگس و یانگ زی-مٹ سوئی شپ بلڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر سونگ شومنگ نے کہا کہ کمپنی اس سال 15بحری جہاز تیارکر کے فراہم کرے گی جو کمپنی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ بلند ترین سطح ہے۔ کمپنی کے کسٹمز امور کے ڈائریکٹر وانگ یی کے مطابق کمپنی کے پاس تقریبا 100 آرڈرز ہیں جن کی تیاری اور فراہمی 2028 تک کی جائے گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی