چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے میں بدھ کے روز ختم ہونے والی پانچ روزہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران 80 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی نسبت 140.81 فیصد زیادہ ہیں۔ علاقائی ثقافتی اور سیاحت ڈپیارٹمنٹ کے مطابق تعطیلات کے دوران سیاحت سے ہونے والی آمدنی 6 ارب یوآن (تقریباً 86 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز) کو عبور کر گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 192.18 فیصد زائد ہے۔ تعطیلات کے دوران سنکیانگ میں متعدد اقسام کی تھیٹر پرفارمنسسز اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ وزارت ثقافت اور سیاحت نے کہا ہے کہ تعطیلات کے دوران چین کی اندرونی سیاحت کے دوروں میں گزشتہ سال کی نسبت 70.83 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے بعد سیاحوں کی تعداد 27 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی