چین کے شمال مغرب میں واقع شاہراہ ڈوکو موسمی بندش ختم ہونے کے بعد سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ یہ اپنی منفرد خوبصورتی کے سبب ملک کے مقبول ترین راستوں میں سے ایک ہے۔ اس شاہراہ کی طوالت 561 کلومیٹر ہے جو سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے شمالی علاقوں دو شانزی اور جنوب میں کوچھا شہر کو ملاتی ہے۔ اس پر وادیاں، گلیشیئرز، جھیلیں اور سبزہ زار موجود ہیں جو دلکش نظارے پیش کرتے ہیں۔ برفانی موسم اور سڑک پر برف جمنے جیسے قدرتی عوامل کے سبب یہ شاہراہ جون سے اکتوبر کے درمیان کھلتی اور موٹرسائیکل سواروں اور خود ڈرائیونگ کرنے والے سیاحوں متوجہ کرتی ہے۔ چین کے وسطی صوبہ ہونان سے آنے والے ایک سیاح شیا گوئی شیانگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس شاہراہ کے جو مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھوں گا وہ وی چیٹ مومنٹس پر دیکھی گئی تصاویر سے کہیں زیادہ متاثر کن ہوں گے۔ سنکیانگ کے علاقائی محکمہ ثقافت و سیاحت کے مطابق شاہراہ کے ساتھ متعلقہ حکام سیاحوں کے خوشگوار اور محفوظ سفر کو یقینی بنائیں گے تاکہ اس سے لطف اندوز ہوسکیں۔ سنکیانگ میں رواں سال سیاحت بحال ہورہی ہے ۔ 29 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہنے والی یوم مئی تعطیلات کے دوران 80 لاکھ سے زائد سیاحوں نے اس خطے کا سفر کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 140.81 فیصد زائد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی