کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں تائیوان وفد کے نائبین کے ساتھ تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔وانگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مکمل طور پر نفاذ ، نئے دور میں تائیوان معاملے کو حل کرنے میں مجموعی پارٹی پالیسی کے نفاذ ،ایک چین اصول ، 1992 کے اتفاق رائے پر عملدرآمد اور آبنائے پار تعلقات کی ترقی کو صحیح سمت میں رکھنے پر کام کی کوششوں بارے زور دیا۔انہوں نے "تائیوان کی آزادی" علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے آبنائے تائیوان میں پرامن اتحاد و تبادلوں، تعاون اور مربوط ترقی آگے بڑھانے کے امکانات کی غیرمعمولی کوششوں پر زور دیا۔وانگ نے تائیوان ہم وطنوں کے ساتھ مل کر چین کے مکمل اتحاد اور چینی قوم کے تجدید شباب کے حصول پر بھی زور دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی