i بین اقوامی

چین ، شنسی میں 43 کان کنوں کی ہلاکت چھپانے کے الزام میں 28 افراد گرفتارتازترین

July 31, 2023

چین کے شمالی صوبے شنسی کی کاؤنٹی ڈائی شیان میں پولیس نے 43 کان کنوں کی ہلاکتوں اور 40 حادثات چھپانے کے الزام میں 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ تمام ہلاکتیں اور حادثات تقریبا 2 دہائیوں کے دوران ہوئے تھے۔ صوبے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ شنسی کی کاؤنٹی ڈائی شیان میں "جنگ چھنگ " کان کنی کمپنی نے کان کنی کے دوران ہونے والے حادثات کی مبینہ طور پر کم اطلاعات فراہم کیں جس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نظم ونسق معائنہ اور نگراں حکام نے نظم و ضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے شبہ میں 16 سرکاری افسران سے تفتیش کی اور انہیں حراست میں رکھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی