i بین اقوامی

چین ، شنشی میں جنوری تا اگست 81 کروڑ 30 لاکھ ٹن سے زائد خام کوئلے کی پیداوارتازترین

September 23, 2024

چین کے کوئلے سے مالا مال صوبے شنشی میں 2024 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 81 کروڑ 30 لاکھ ٹن سے زائد خام کوئلہ پیدا ہوا۔ صوبائی شماریات بیورو کے مطابق ملک کیکوئلہ پیدا کرنے والے سب سے بڑے علاقے شنشی میں اس مدت کے دوران پیدا شدہ کوئلہ چین کی کل پیداوار کا 26.6 فیصد تھا۔ شنشی توانائی کا تحفظ مضبوط بنانے کے لئے اپنی کوئلہ صنعت کو اپ گریڈ کررہا ہے. 2023 میں صوبے نے کوئلہ کی 118 ذہین کانیں قائم کیں اور 1 ہزار 491 کانوں میں اسمارٹ ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا۔ 2025 تک صوبے میں کوئلے کی تمام بڑی اور زیادہ خطرے کی حامل کانوں میں ذہین تبدیلیاں متوقع ہیں۔ شنشی نے 2023 میں 1.37 ارب ٹن سے زائد کوئلہ پیدا ہوا تھا جبکہ 2024 کے لئے تقریبا 1.3 ارب ٹن پیداواری ہدف مقرر کیا گیاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی