i بین اقوامی

چین ، سافٹ ویئر شعبے کی آمدن میں جنوری سے اگست کے دوران اضافہتازترین

October 05, 2022

چین کی سافٹ ویئر صنعت کی کاروباری آمدن میں رواں ماہ کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 9.8 فیصد اضافہ ہوا۔وزارت صنعت اور انفا رمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران اس شعبے کو مجموعی طور پر 64.4 کھرب یوآن (تقریبا ً907.07 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی۔کمپنیوں نے اس مدت کے دوران مشترکہ طور پر 695.2 ارب یوآن کا نفع کمایا جو گزشتہ برس کی نسبت 3.6 فیصد زائد ہے۔اس عرصے میں چین کے سافٹ ویئر خدمات کی مالیت 34.4 ارب امر یکی ڈالرز رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 4.8 فیصد زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی