چین میں موسم گرما کے دو ماہ پرمشتمل سفری رش کے پہلے ماہ جولائی کے دوران ریلوے کے ذریعیمسافروں کے42 کروڑ 30 لاکھ سفری دورے ریکارڈکیے گئے۔ چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جولائی میں ریلوے مسافروں کے سفری دوروں کی اوسط یومیہ تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ 30 ہزارتک پہنچ گئی۔ کمپنی کے مطابق 2024 کے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز کے بعد سیطلبا کے سفر ، سیاحت اور خاندانی دوروں کی مانگ زیادہ رہی،جس سے ریلوے مسافروں کی آمد ورفت اعلی سطح پر رہی۔ ریلوے آپریٹر نے کہا کہ شدید موسمی حالات کے باوجود اس نے سیلاب کے دوران سامان اور مسافروں کی نقل و حمل کو محفوظ بنایا ہے ، موسم گرما کے مسافروں کی نقل و حمل اور لوگوں کے ذریعہ معاش کے لئے اہم سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کی ، اس طرح مسافروں کے سفر اور معاشی سرگرمیوں کے لئے ٹھوس مدد فراہم کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی