i بین اقوامی

چین، پہلی ششماہی کے دوران اہم سبز مصنوعات کی برآمدات میں 61.6 فیصد اضافہتازترین

July 14, 2023

چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3 بڑی ٹیکنالوجی پر مبنی سبز مصنوعات ،شمسی بیٹریاں ، لیتھیم آئن بیٹریاں اور الیکٹرک گاڑیوں کی مجموعی برآمدت میں گزشتہ برس کی نسبت 61.6 فیصد اضافہ ہوا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق اس مدت کے دوران ہونے والی مجموعی برآمدات میں ان کا حصہ 1.8 فیصد پوائنٹس رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں اشیا کی مجموعی درآمدات اور برآمدات 201 کھرب یوآن (تقریبا 28 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس سے 2.1 فیصد زائد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی