وزیر حیاتیات اور ماحولیات ہوانگ رین چھیو نے کہا ہے کہ چین میں فضائی آلودگی کے ایک اہم اشاریے پی ایم 2.5 کثافت میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران 57 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ہوانگ نے جاری دو سیشنز کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ چین کے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 2012 سے 2021 تک فی یونٹ مجموعی مقامی پیداوار کے حساب سے 34.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ وزارت حیاتیات اور ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے دوران پی ایم 2.5 کثافت گزشتہ سال کی نسبت 3.3 فیصد کم ہو کر 29 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر رہ گئی ہے۔ وزیر کے مطابق چین 2023 کے دوران آلودگی کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی