i بین اقوامی

چین، پانی کی منتقلی کے بڑے منصوبے سے 15کروڑ سے زائد افراد مستفیدتازترین

May 15, 2023

چائنہ ساتھ ٹو نارتھ واٹر ڈائیورژن کمپنی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ چین کے جنوب سے شمال تک پانی کی منتقلی کے منصوبے کے مشرقی اور وسطی راستوں سے 15 کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے سے مشرقی اور وسطی راستوں کے ذریعے خشک سالی کے شکار شمال میں 62 ارب مکعب میٹر پانی منتقل کیا گیا ہے۔ ملک کے جنوب سے شمال تک پانی کی منتقلی کے منصوبے میں تین راستے ہیں۔ وسطی راستہ سب سے نمایاں ہے جو چین کے وسطی ہوبے صوبے میں ڈان جیانگ کھو ذخائر سے شروع ہوتا ہے اور بیجنگ اور تیان جن پہنچنے سے قبل ہینان اور ہیبے سے گزرتا ہے۔ اس نے دسمبر 2014میں پانی کی فراہمی شروع کی تھی۔ مشرقی راستہ چین کے مشرقی جیانگ سو صوبے سے تیان جن اور شان ڈونگ سمیت علاقوں تک پانی منتقل کرتا ہے۔ مغربی راستہ منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے اور ابھی تعمیر ہونا باقی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی