چین کے ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کی مشرق وسطی کے ساتھ تجارت میں 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے۔دارالحکومت ین چھوان کے کسٹمز نے بتایا کہ جنوری سے نومبر کے دوران ننگ شیا کا مشرق وسطی کے ساتھ تجارتی حجم 97 کروڑ یوآن (تقریبا 13 کروڑ 88 لاکھ امریکی ڈالرز)تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 72 فیصد زیادہ ہے۔ اسی عرصے میں برآمدات 70.3 فیصد اضافے کے ساتھ 92 کروڑ یوآن رہی۔ ترکی ، اسرائیل اور مصر مشرق وسطی میں ننگ شیا کے 3 بڑے تجارتی شراکت دار تھے جن کے ساتھ تجارت بڑھ کر بالترتیب 52 کروڑ، 14 کروڑ اور 11 کروڑ یوآن ہوگئی۔کسٹم حکام کے مطابق فروخت شدہ سامان کا بڑا حصہ کیمیائی مصنوعات پر مشتمل تھا جبکہ فوٹو وولٹک پینل اور کیمیائی فائبر کی فروخت بھی اچھی رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی