i بین اقوامی

چین، ننگ شیا میں پارٹی کے سابق نائب سربراہ کے خلاف تحقیقات جاریتازترین

March 17, 2023

چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود اختیار علاقے میں پارٹی کے سابق نائب سربراہ کو مشتبہ طورپر پارٹی نظم وضبط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں بارے تحقیقات کا سامنا ہے۔ایک سر کاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی ننگ شیا ہوئی خود اختیار علاقائی کمیٹی کے سابق نائب سیکرٹری اور سی پی سی ین چھوان میونسپل کمیٹی کے سابق سیکرٹری جیانگ ژی گانگ کے خلاف سی پی سی سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی