i بین اقوامی

چین نے مقناطیسی میدان میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیاتازترین

September 23, 2024

چینی سائنس دانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ مزاحمتی مقناطیس کا استعمال کرتے ہوئے 42.02 کی مقناطینی فیلڈ کا ٹیسلا کا ریکاڈ توڑ ڈالا جو زمین کے مقناطیسی میدان 8 لاکھ گنا بڑا ہے اس سے 2017 میں امریکہ کا قائم کردہ عالمی ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت ہیفی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل سائنس کی ہائی میگنیٹک فیلڈ لیبارٹری میں حاصل کردہ اس بڑی کامیابی سے توقع کی جارہی ہے کہ سائنسی دریافتیں اور اطلاق کو وسیع پیمانے پر تکنیکی شعبوں میں آگے بڑھایا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستحکم اعلی مقناطیسی میدان ایک انتہائی تجرباتی کیفیت ہیجو سائنسی تحقیق میں ایک طاقتور آلہ کی حیثیت کام کررہا ہے۔ اعلی مقناطیسی میدان کی تجرباتی کیفیت میں مادے کی خصوصیات میں ردعمل کیا جاسکتا ہے جو سائنس دانوں کو نئے مظاہر دریافت کرنے اور مادے کے نئے قوانین دریافت کرنے میں سازگار ہوگا۔ اعلی مقناطیسی میدان نئی اطلاقی ٹیکنالوجیز کو بھی جنم دی سکتی ہے جس میں برقی مقناطیسی دھات کاری اور کیمیائی رد عمل کی ترکیب اور خاص کر طبی سائنس میں جوہری مقناطیسی بازگشت ٹیکنالوجی کا وسیع پیمانے پر استعمال شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی