i بین اقوامی

چین نے قومی مالیاتی ریگولیٹری انتظامیہ قائم کر دیتازترین

May 18, 2023

نیشنل ایڈمنسٹریشن آف فنانشل ریگولیشن (این اے ایف آر) کو جمعرات کو باضابطہ طور پر چین کے نئے مالیاتی ریگولیٹر کے طور پر قائم کیا گیا جو مالیاتی نگرانی پر ملک کی ادارہ جاتی اصلاحات میں ایک اہم قدم ہے۔ این اے ایف آر ، براہ راست ریاستی کونسل کے تحت ، چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ہے۔ نئی انتظامیہ سیکیورٹیز کے شعبے کو چھوڑ کر مالیاتی صنعت کو ریگولیٹ کرنے کی انچارج ہے۔ یہ پیپلز بینک آف چائنہ اور چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے کچھ کام سنبھالے گا۔ توقع ہے کہ نئے ریگولیٹر کے قیام سے ملک کے مالیاتی ریگولیشن کو مضبوط اور بہتر بنایا جائے گا اور مالی شعبے میں کچھ دیرینہ اور نمایاں مسائل سے نمٹا جائے گا۔ انتظامیہ قائم کرنے کا منصوبہ مارچ میں قومی مقننہ نے اپنایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی