i بین اقوامی

چین نے اپنا جدید ترین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیاتازترین

September 27, 2023

چین نے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اپنا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ سیٹلائٹ یا گان 33۔ صفر 4 بدھ کے روز صبح 4 بجکر 15 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ ۔4 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا جو کامیابی سے طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔ یہ سیٹلائٹ سائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے، فصلوں کی پیداوارکے تخمینے، آفات کی روک تھام اور امدادی کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ کا 489 واں فلائٹ مشن تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی