چین خشک سالی سے نمٹنے اور موسم گرما میں اناج و تیل کے بیج کی فصل کی کٹائی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کرے گا۔وزارت زراعت اور دیہی امور اور تین متعلقہ سرکاری اداروں کے حال ہی میں جاری کردہ ایک منصوبے کے مطابق فصلوں کی آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی خاطر تمام علاقوں کو پیشگی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔موسم سرما 2022 کے بعد بارش کم ہوئی ہے۔ اس لئے موسم بہار میں کچھ علاقوں میں خشک سالی کا خدشہ ہے جس سے موسم گرما میں اناج و تیل کے بیج کی فصل کی کٹائی مشکل ہوسکتی ہے۔منصوبے میں تمام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گندم اور تیل کے بیج کی اجناس کی معمول کی نشوونما کے لئے احتیاطی تدابیر پر جلد عملدرآمد کریں۔منصوبے کے تحت خشک سالی سے بچا کے لیے پانی کے ذرائع کو محفوظ بنایا جائے گا ۔ تحفظ آب کی سہولیات کی بروقت مرمت اور تعمیر کی جائے گی ۔زرعی پیداوار جیسے بیج اور کھاد کے لیے رسد کا ذخیرہ اور تقسیم کی کوششیں کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی