چین میں رواں سال کے پہلے سات ماہ میں تحفظ آب کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک کی اقتصادی ترقی کو تقویت دینے کی کوششیں تیز میں تیزی آئی ہے۔ وزارت آبی وسائل نے بدھ کو بتایا کہ جنوری سے جولائی تک، پانی کے تحفظ کے منصوبوں میں 567 ارب 50کروڑ یوآن(تقریبا83ارب90کروڑڈالر)کی مجموعی سرمایہ کاری کی گئی جو کہ 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 71.4 فیصد زیادہ ہے۔رواں سال جنوری سے جولائی کے دوران تحفظ آب کے پچیس نئے بڑے منصوبے شروع کیے گئے،ان پروجیکٹس کی تعمیر سے ملک بھر میں تقریبا 16لاکھ 10ہزار لوگوں کو روزگارکے مواقع ملے۔جولائی کے آخر تک، مقامی حکومتوں نے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں 46ارب60کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کی ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دگنا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی